کراچی (اسٹاف رپورٹر) سانحہ کوئٹہ کے شہداءکے ایصال ثواب اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے روشن پاکستان ہاوس میں منعقدہ قر آن خوانی و فاتحہ خوانی اور دعاءکے بعد محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے مرکزی صدر سلیمان راجپوت اور سیکریٹری اطلاعات عمران چنگیزی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کی اس گھناﺅنی واردات نے بلاشبہ پوری قوم کو سوگ میں مبتلا کر دیا ہے اور قومی‘ سیاسی ‘ عسکری وحکومتی سطح پر دہشتگردی کیخلاف جنگ آخری دہشتگرد تک جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا جارہا ہے مگر اس سوال کا جواب کسی کے پاس نہیں ہے کہ آخری دہشتگردآخر کب مارا جائے گا اور نہ ہی کوئی یہ بتانے کو تیار ہے کہ آخری پاکستانی پہلے شہید ہوگا یا آخری دہشتگرد پہلے ماراجائے گا کیونکہ نیشنل سیکورٹی پلان کے سیاسی مصلحتوں کے نذر ہوجانے کے بعد دہشت گردی کے تدارک کی حکمت عملی میں سول اور عسکری قیادتوں کی یکسوئی کہیں نظر نہیں آرہی اور دہشتگرد بے گناہ عوام کا خونِ ناحق بہانے کے ساتھ ریاستی رٹ کو بھی چیلنج کررہے ہیں مگر مفاداتی سیاست عوامی قتل عام روکنے میں محض اسلئے ناکام ہے کہ یہاں ہر کوئی اپنے احتساب سے ڈرتا ہے اسلئے کوئی کرپشن کا خاتمہ نہیں چاہتا اور جب تک کرپشن ختم نہیں ہوگی اور کرپشن میں ملوث ہر فرد کو نشان عبرت نہیں بنایا جائے گا نہ تو امن ہوگا اور نہ جرائم خاتمہ ممکن ہوسکے گا ۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے سانحہ کوئٹہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک اس ملک سے کرپشن ختم نہیں ہوگی نہ تو دہشتگردی کا خاتمہ ممکن ہے اور نہ ہی جرائم کا قلع مقع کیا جاسکتا ہے جبکہ کرپشن کے خاتمہ اور احتساب کیلئے نہ تو حکومت سنجیدہ ہے اور نہ ہی اپوزیشن کو اس سے کوئی خاص دلچسپی ہے صرف سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کیلئے دونوں جانب سے احتساب کا شور مچایا جارہا ہے ۔ گجراتی سرکار نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشنز کو 48 گھنٹوں میں کچرہ اٹھانے کے الٹی میٹم اور ناکام افسران کو گھر بھیجنے کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ کا بیان و کردار قابل توصیف ضرور ہے لیکن بلدیاتی مسائل کا پائیدار حل بلدیاتی اداروں کی تشکیل اور ان کی خود مختاری کے ذریعے ہی ممکن ہے جبکہ یومیہ اجرت پر خاکروبوں کی بھرتی کرپشن وکمیشن کا نیا دَر کھولے گی ۔سورٹھ ویر نے آئی سی سندھ کی جانب سے پولیس رفتار کے دہشتگردوں کی ٹیکنالوجی سے دو قدم پیچھے ہونے کے اعتراف جرا ¿تمندانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اربوں کے فنڈز کے باوجود بھی ایسا ہے تو یقینا اس کی وجہ بھی کرپشن و کمیشن ہی ہے اسلئے کرپشن کا خاتمہ ہی امن و تحفظ کی ضمانت ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ‘خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی فرزند جونا گڑھ اقبال چاند اور این جی پی ایف کے چیئرمین عمران چنگیزی نے کوئٹہ دہشتگردی پر اظہار افسوس و مذمت اور شہداءکیلئے دعائے مغفرت و زخمیوں کیلئے دعائے صحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم معصوم و بیگناہ جنازے اٹھاتے اٹھاتے تھک چکی ہے اور حکمرانوں و عسکری قیادت سے سوال کررہی ہے کہ آخر ہم کب تک اپنے پیاروں کے جنازے اٹھاتے رہیں گے اور سیاسی مفادات کے باعث کب تک ادارے بے بس جبکہ دہشتگرد طاقتور و آزاد رہیں گے اگر جمہوریت کا نام کرپشن ‘ کمیشن ‘ اختیارات کا ناجائز استعمال ‘ عوام کا استحصال اور دہشتگردوں کی سرپرستی ‘ معاونت اور سہولت کاری جمہوریت کے نام نہاد نام لیواوں کا کردار ہے تو ملک و قوم کو ایسی جمہوریت کی نہیں بلکہ امن ‘ تحفظ‘ خوشحالی ‘ تعلیم ‘ صحت ‘روزگاراور انصاف کی ضرورت ہے۔
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیرعلی سولنگی ‘ پنجاب کے صوبائی صدر ملک نذیر سولنگی‘ سولنگی اتحاد کے سینئر رہنماوں وعمائدین معین سولنگی ‘ عمر سولنگی ‘غلام نبی سولنگی‘اصغر علی سولنگی ‘سبحان سولنگی‘محمد ذبیر سولنگی‘حبیب خان سولنگی ‘اکرم سولنگی‘برخوردار سولنگی‘شفقت نذیر سولنگی‘ اکرم سولنگی ‘ شبیر سولنگی ‘ راحیل سولنگی ‘ خادم حسین سولنگی ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی‘ رمضان سولنگی ‘ بشیر سولنگی ‘ ارشاد سولنگی ‘ گل شیر سولنگی‘ عابد سولنگی ‘ ندیم سولنگی ‘ عباس سولنگی‘ ایاز سولنگی ‘ نعمت اللہ سولنگی ‘ صالح سولنگی ‘ ڈاکٹر قدیر سولنگی و دیگر نے سانحہ کوئٹہ پر اظہار افسوس و مذمت اور شہداءکیلئے دعائے مغفرت و زخمیوں کیلئے دعائے صحت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت و عسکری قیادت تمام مصلحتیں بالائے طاق رکھتے ہوئے دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد یقینی بنائیں اور اس راہ میں حائل ہونے والے ہر رکاوٹ کو دور کیا جائے کیونکہ ملک و قوم کا تحفظ ہی حکومت اور عسکری اداروں کا اولین فریضہ ہے ۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک چین اقتصادی راہداری پاکستان کے خوشحال مستقبل اور مستحکم پاکستان کی ضمانت ہے مگر پاکستان مخالف قوتیںایسا نہیں چاہتیں اور دہشتگردانہ کاروائیوں کے ذریعے ملک میں افراتفری وانتشار پھیلاکر وطن عزیز کو کمزور کرنے اور ہمارے قومی اتحاد میں دراڑیں ڈالنے کیلئے مصروف عمل ہیں جبکہ کوئٹہ سانحہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے مگر ہمیں یقین ہے کہ محب وطن پاکستانی قومی اتحاد و یگانگت کے ذریعے ملک و قوم دشمنوں کی ہرسازش کو ناکام بنادینگے اور ہم یہ بات بھی اچھی طرح جانتے ہیں کہ جونا گڑھ کمیونٹی کی طرح ہر پاکستانی محب وطن ہے اور پاکستان سے اپنی جان سے زیادہ پیار کرتا ہے ۔ہزہائی نیس نواب مہابت خان رائل فیملی فاونڈیشن و ٹرسٹ کے چیئرمین اورجونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے چیف پیٹرن نوابزادہ غلام محمد خان ‘فاونڈیشن کی جنرل سیکریٹری بیگم شاہ بانو ‘ سیکریٹری انفارمیشن عمران چنگیزی اور جونا گڑھ فیڈریشن کے الیکشن کمشنر امیر پٹی نے غلام محمد ہاوس میں سانحہ کوئٹہ کے شہداءکی غائبانہ نماز جنازہ کی ادائیگی اور شہداءکیلئے دعائے مغفرت و زخمیوں کیلئے دعائے صحت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ دہشتگردی قومی سانحہ ہے جس پر پوری قوم ہی نہیں بلکہ حکومت اور سیاسی و عسکری قیادت بھی دل گرفتہ ہے اور دہشتگردی کے ناسور کو جلد سے جلد جڑ سے اکھاڑ دینا چاہتی ہے مگر اس کیلئے قومی اتحاد ‘ یکجہتی اور یگانگت اولین تقاضہ ہے۔