کوئٹہ میں شجر کاری مہم جاری، 35 ہزار سے زائد پودے لگائے گئے

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) موسم بہار کی آمد کے ساتھ کوئٹہ میں شجر کاری مہم جاری ہے، اب تک 35 ہزار سے زائد مختلف اقسام کے پودے لگائے گئے ہیں۔ محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کی جانب سے شجر کاری مہم کا آغا فروری کے ماہ سے شروع کیا گیا تھا جو اب بھی جاری ہے۔

مہم کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں مختلف موسمی پودے اور درخت لگائے جانے کا سلسلہ جاری ہے، جس میں محکمہ کے افسران اور عملہ حصہ لے رہا ہے، جبکہ شہری بھی مہم میں بڑ ھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں شہر کے مختلف علاقوں میں قائم نرسریوں سے پودے خرید کر اپنے گھروں اور محلوں میں لگا رہے ہیں۔ محکمہ کے مطابق اب تک کوئٹہ شہر میں 35 ہزار سے زائد درخت لگائے گئے ہیں اور یہ سلسلہ رواں ماہ بھی جاری رہے گا۔