کوئٹہ اور تربت میں ایف سی اہلکاروں پر حملے، 4 اہلکار شہید

Quetta Security Forces

Quetta Security Forces

کوئٹہ (اصل میڈیا ڈیسک) کوئٹہ اور تربت میں ایف سی اہلکاروں پر حملوں میں 4 اہلکار شہید ہو گئے جب کہ فورسز کی جوابی فائرنگ میں 4 سے 5 دہشتگرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں نے کوئٹہ میں پیر اسماعیل کے قریب ایف سی پوسٹ کو نشانہ بنایا جس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 سے 5 دہشتگرد ہلاک اور 7 سے 8 زخمی ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں 4 ایف سی اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تربت میں دہشتگردوں نے ایف سی کی گاڑی کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا جس میں 2 ایف سی اہلکار زخمی ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ ریاست مخالف طاقتوں کے ایما پرایسی بزدلانہ کارروائیوں سے بلوچستان میں امن و خوشحالی کے عمل کو سبوتاژ نہیں کیا جا سکتا، سکیورٹی فورسز ہر قیمت پر ان کے مذموم مقاصد ناکام بنانےکے لیے پرعزم ہیں۔