کوئٹہ (جیوڈیسک) پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے رئیسانی روڈ رند چوک کے قریب سے ایک شخص کی بوری بندلاش ملی ہے جسے پولیس نے سول ہسپتال منتقل کیا۔
جہاں بوری کھولی کی گئی تو ایک 50 سالہ شخص کی لاش تھی جسے بے دردی سے قتل کر کے اس کے جسم کو دو حصوں میں تقیسم کیا گیا تھا۔
مقتول کی عبدالقدوس کے نام سے شناخت ہوئی جو سریاب کے علاقے کا رہائشی تھا جبکہ تربت کے علاقے مند سے بھی دو نامعلوم افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔
لیویز نے لاشیں تربت ہسپتال شناخت کے لئے منتقل کر دی ہیں۔