کوئٹہ : زیر تعمیر مکان کی چھت گر گئی، چار زخمیوں کو ملبے سے نکال لیا گیا

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ زیر تعمیر مکان کی چھت گر گئی، چار زخمیوں کو ملبے سے نکال لیا کوئٹہ کے نواحی علاقے میں زیر تعمیر مکان کی چھت گر گئی، مکان کی چھت گرنے سے وہاں کام کرنے والے کچھ مزدور ملبے تلے دب گئے، چار کو زخمی حالت میں نکال کر سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاون کے قریب چھالو باوڑی میں ایک مکان کی تعمیر کا کام جاری تھا کہ اچانک اس کے ایک کمرے کی چھت گرگئی جس کے نیچے چند مزدور دب گئے، فوری طور پر ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو کا کام شروع کر دیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق ملبے تلے سے چار مزدوروں کو نکال کر سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، ملبے لے ایک سے دو مزدرو مزید دبے ہونے کا خدشہ ہے، جنہیں نکالنے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔