کوئٹہ : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 مزدور جاں بحق
Posted on August 27, 2015 By Majid Khan دوسرے شہروں سے, مقامی خبریں
Quetta Police
کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو مزدور جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق سریاب ریلوے سٹیشن کے قریب اے ایف ہائوسنگ سیکم میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر کے دو مزدوروں کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔
پولیس نے اطلاع ملنے پر لاشوں کو قبضہ میں لیکر انہیں پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال منتقل کیا جہاں ایک مزدور کی شناخت رب نواز کے نام سے ہوئی ہے۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق فائرنگ 9 ایم ایم پسٹل سے کی گئی ہے اور گولیاں دونوں کو سروں میں لگی ہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com