کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کی 18 یونین کونسلز میں سے متعدد میں سیکیورٹی اہلکاروں کی عدم دستیابی کے باعث پولیو مہم شروع نہ ہوسکی۔
پولیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقوں پشتون باغ اور خروٹ آباد ،خیزی،کلی برات، اور اس سے ملحقہ علاقوں میں انسداد پولیو مہم شرو ع نہ ہوسکی کیونکہ انسداد پولیو مہم میں متعلقہ علاقوں کے متعلقہ پولیو ور کر ز کو سکیورٹی فراہم نہ کئےجانےکی بناء پر شروع نہیں ہوسکی۔
پشتو ن باغ اور خروٹ آباد میں 25پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں جبکہ شہر کی دیگر مختلف یونین کونسلوں میں انسداد پولیو کی مہم آج سے شروع کی گئی ہے۔