کوئٹہ (جیوڈیسک) ڈبل روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ڈبل روڈ پر فلائی اوور کے قریب دو مسلح موٹرسائیکل سواروں نے جدید اسلحہ سے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال منتقل کر دیا۔ جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔ مقتولیں میں سے محمد ایاز کا تعلق خیبر پختونخوا کے علاقے بنوں سے ہے۔ پولیس کے مطابق قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں متعلقہ تھانے میں نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔