کوئٹہ (جیوڈیسک) پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں آج اتوار کی صبح فائرنگ کا ایک واقعہ پیش آیا جس میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ واقعہ کوئٹہ میں سریاب کے علاقے میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے دو افراد کو ہلاک کر دیا۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت نثار اور محمد غالب کے ناموں سے ہوئی ہے۔ واقعہ کے بعد نامعلوم افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جبکہ لاشوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرنے تفیشیش شروع کر دی ہے۔