کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کے علاقے عثمان روڈ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس سے 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ایمبیولینسوں کے ذریعے فائرنگ سے جاں بحق افراد کی نعشوں اور زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کیا۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقہ کی ناکہ بندی کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔