کوئٹہ (اصل میڈیا ڈیسک) کوئٹہ سے سامنے آنے والے ویڈیو اسکینڈل میں نیا موڑ آگیا۔ ویڈیو اسکینڈل کے مرکزی ملزمان کے منشیات کے کاروبار میں بھی ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد مرکزی ملزمان ہدایت اللہ اور اس کے بھائی خلیل کی نشاندہی پر منشیات برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق منشیات میں آئس، ہیروئن اور نشہ آور گولیاں شامل ہیں، منشیات برآمدگی کے بعد پہلے سے گرفتار ملزمان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ملزمان ہدایت اللہ اور اس کے بھائی پر نوجوان لڑکیوں سے زیادتی اوربلیک میل کرنے کا الزام ہے، دونوں ملزمان گرفتار ہیں اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کوئٹہ میں مجبور لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بناکر انہیں بلیک میل کرنے کا شرمناک اسکینڈل منظر عام پر آیا تھا جس میں ملزمان نے مجبور لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز وائرل کر دی تھیں۔