کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں تخریب کاری کا ایک منصوبہ ناکام ہوگیا،ایف سی نے سیٹلائٹ ٹاون میں ایک گودام پر چھاپہ مارکر سو ٹن سے زائد کیمیکل اور بارودی مواد برآمد کر لیا، چھاپے کے دوران آٹھ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ کمانڈنٹ ایف سی کوئٹہ کرنل مقبول شاہ نے نیوز کانفرنس میں چھاپے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایف سی نے گذشتہ روز میاں غنڈی کے علاقے سے چاغی جانے والے ایک ٹرک سے کیمیکل برآمد کرکے دو افراد کو گرفتار کیا تھا جن کی نشاندہی پر سیٹلائٹ ٹاون کے ایک گودام پر چھاپہ مارکر ایک لاکھ چار ہزار چار سو اسی کلو کیمیکل اور بارودی مواد، دھماکوں میں استعمال ہونے والی تار یں، ریموٹ کنڑول ڈیموئس، ڈینٹونٹر، الیکٹرونکس سرکٹ، ڈیزل تیزاب اور دیگر اشیا برآمد کی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کہ یہ اللہ تعالی کا کرم ہے آج پاکستان کی تاریخ کی سب زیادہ دھماکہ خیز مواد پکڑا گیا ہے۔کرنل مقبول شاہ نے بتایا کہ ہزارہ ٹاون دھماکہ میں صرف آٹھ سوکلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا تھا، پکڑے گئے کیمیکل و دھماکہ خیز مواد سے ہزارہ ٹاون جیسے ایک سو دس دھماکے ہو سکتے تھے۔کرنل مقبول شاہ نے بتایا کہ پوری کارروائی میں دس افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ پوری نیٹ ورک کا سراغ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔