کراچی : بلدیہ وسطی میں سردی خدمات کے جذبے کو سرد کرنے میں ناکام، سخت سردی میں چیئرمین ریحان ہاشمی اور وائس چیئرمین سید شاکر علی تمام یوسیز میں بعد از باران صفائی کے معاملات کی نگرانی کررہے ہیں۔ جبکہ مختلف یوسیز میں گرین بیلٹ پر پودے لگائے جارہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق موسمِ سرما کی بارش اور کوئٹہ بلوچستان سے آنے والی سرد ہوائیں نے بلدیہ وسطی کے چیئرمین ووائس چیئرمین کے جذبۂ خدمت کو سرد نہیں کر سکیں۔
سخت سردی کے باوجود چیئرمین و وائس چیئرمین ضلع وسطی کی مختلف یوسیز ، حسین آباد، کریم آباد، لیاقت آباد ، نارتھ ناظم آباداور نیوکراچی کے دورے پر رہے اور بارش کے بعد پیداہونے والے صفائی کے مسائل کو دورکرنے کے لئے اقدامات کرتے رہے۔ بلدیہ وسطی کے افسران اور سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کا عملہ افرادی قوت اور مشینری کے استعمال سے مختلف علاقوں سے پانی کی نکاسی اور کچرا اُٹھانے میں مصروف رہا۔
بارش سے پیدا ہونے والے زیادہ تر مسائل بازاروں اور برساتی نالوں پر غیر قانونی تجاوزات کی بناء پر پیدا ہوئے جنہیں دورکرنے کے لئے مناسب اقدامات کئے گئے دوسری جانب مذکورہ یوزسیز کی گرین بیلٹس کو صاف ستھرا ور سرسبز بنانے کے لئے پودے لگائے گئے ہیںْ ۔ سیکنڑوں کی تعداد میں لگائے جانے والے زیادہ تر پودے بلدیہ وسطی کی نرسری میں تیارکئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ ریحان ہاشمی بلدیہ وسطی کے صاف و شفاف بنانے اور 100روزہ صفائی مہم کو کامیاب بنانے ک ے لئے دن رات تندہی کے ساتھ محنت کررہے ہیں ۔ امید کی جارہی ہے کہ ان کی کوششیں بلدیہ وسطی کے افسران و کارکنان کے بھر پور تعاون اور محنت سے بہترین نتائج برآمد کریں گی۔