کوئٹہ (جیوڈیسک) سریاب روڈ پر نامعلوم افراد نے 2 خواتین پر تیزاب پھینک دیا، زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سریاب روڈ پر نامعلوم افراد نے 2 خواتین پر تیزاب پھینک دیا، زخمی خواتین کو بی ایم سی اسپتال منتقل کردیا گیا، اسپتال ذرائع کے مطابق دونوں کے چہرے اور ہاتھ بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔
خواتین پر تیزاب پھینکے جانے کے واقعے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں، پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔