کوئٹہ: کلی پائند خان میں دو خواتین سمیت 4 افراد قتل

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) پولیس کے مطابق تھانہ ایئر پورٹ کے علاقے کلی پائند خان سے 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

ہلاک ہونے والوں میں 2 خواتین اور دو مرد شامل ہیں۔ چاروں لاشیں سول اسپتال کوئٹہ پہنچا دی گئی ہیں۔

جہاں ان کی شناخت ملک آصف کاسی، خان محمد، پلوشہ اور صالحہ کے نام سے کر لی گئی ہے۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔