کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کی سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کو دھماکہ کے بعد غیر معینہ کیلئے بند کر دیا گیا جبکہ بلوچستان بار کونسل نے کوئٹہ سانحہ کے خلاف آج عدالتی کاروائی کے بائی کاٹ کا اعلان کر دیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق ہفتہ کو سردار بہادر خان یونیورسٹی میں بس دھماکہ میں چودہ طالبات کے جاں بحق اور 19 کے زخمی ہونے کے واقعہ کے بعد یونیورسٹی میں تین دن کے لئے سوگ رہے گا جبکہ یونویرسٹی کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب بلوچستان بار کونسل نے کوئٹہ دھماکوں کے خلاف آج صوبے بھر میں عدالتی کارروائی کے بائی کاٹ کا اعلان کیا ہے جبکہ ان واقعات میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر آج صوبے بھر کی عدالتوں میں یوم سوگ بھی ہو گا۔