کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں 32 میں سے 20 زونز میں سہ روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی جبکہ باقی زونز میں کل سے کام شروع ہو گا۔
مہم کے دوران 4 لاکھ 62 ہزارسے زائد بچوں کو پولیو کی ویکسین پلائی جائے گی۔کوئٹہ کو انسداد پولیو مہم کے حوالے سے زون میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں سے 20 زونز میں آج سے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں جبکہ 12 زونز میں پولیو کی بائیکاٹ کی وجہ سے کام شروع نہیں ہو سکا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیو ورکرز نے وظیفہ نہ ملنے کے باعث بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا اب ان سے مذاکرات ہو گئے ہیں، وہ بھی کل سے کام شروع کر دیں گے۔
تین روزہ مہم کے دوران 4 لاکھ 62 ہزار 609 پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔ 896 ٹیمیں گھر گھر جا کر 61 ٹرانزٹ پوائنٹس اور 95 فیکس سینٹرز پر بچوں کو پولیو ورکرز ویکسین پلائیں گے۔
اس موقع پر پولیو ٹیمیوں کے ہمراہ حفاظت کے لئے پولیس اور لیویز کی 422 کے اہلکار بھی ہوں گے جبکہ احساس علاقوں میں ایف سی گشت کرے گی۔