کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں مسلح موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے پولیس اہلکارکو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق کوئٹہ کے پولیس تھانہ کیچی بیگ میں ریڈیو ٹرانسمشن کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اس وقت حوالدار سعید احمد پر اس وقت فائرنگ کر دی جب وہ نیویاب تھانے سے ڈیوٹی ختم کر کے گھر کے قریب پہنچا، فائرنگ سے پولیس اہلکارموقع پر جاں بحق ہو گیا اور حملہ آور موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہپستال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق سعید احمد کی ہلاکت 5 گولیاں لگنے سے ہوئی ہے۔
پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق فائرنگ نائن ایم ایم پسٹل سے کی گئی ہے جسکے خول قبضہ میں لیے گئے ہیں۔