کویٹو (جیوڈیسک) ایکواڈور کے دارالحکومت کیوٹو سے 45 کلو میٹر دور ایکواڈور کا ’کوٹو پاکسی‘ آتش فشاں پہاڑ 148 سال بعد دوبارہ متحرک ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آتش فشاں سے دھویں اور راکھ کے اخراج کے باعث قریبی آبادی کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ آتش فشاں گزشتہ ہفتے سے دھماکوں کے ساتھ راکھ اور دھواں اخراج کر رہا ہے۔ راکھ اور دھویں کے بادل جس کے باعث قریبی آبادیوں میں فصلوں کو شدید نقصان پہنچے کا خدشہ ہے۔
2 کلو میٹر دور تک پھیل گئے ہیں۔ حکام نے الرٹ جاری کرتے ہوئے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔