اسلام آباد (جیوڈیسک) دس سال کی مدت پوری ہوچکی لیکن کوٹاسسٹم آج بھی ملک میں غیر قانونی طور پر نافذ ہے، متحدہ قومی موومنٹ نے کوٹا سسٹم کے خاتمے کے لیے قرارداد قومی اسمبلی میں جمع کرادی۔
قرارداد متحدہ کے اراکین قومی اسمبلی علی رضا عابدی اور اقبال قادری نے جمع کرائی جس کی کاپی جیو نیوز نے حاصل کرلی ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ کوٹا سسٹم میرٹ اور ملکی مفاد کے منافی ہے، کوٹا سسٹم کا نفاذ 10 سال کے لیے کیا گیا تھا، لیکن یہ آج بھی غیر قانونی طور پر نافذ ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پورے ملک سے کوٹا سسٹم کا خاتمہ کیا جائے۔