ترجمان القرآن الم 1 سورةالبقرة مدنیہ رکوع 4 آیت نمبر 30 سے 39
Posted on April 6, 2018 By Majid Khan کالم
Quran
تحریر : شاہ بانو میر
پھر ذرا اس وقت کا تصور کرو جب تمہارے رب نے فرشتوں سے کہا تھا
کہ
میں زمین میں ایک خلیفہ بنانے والا ہوں انہوں نے عرض کیا
کہ
آپ زمین میں کسی ایسے کو مقرر کرنے والے ہیں
ٌجو اُس کے انتظام کو بگاڑ دےگا ـ
اور
خون ریزیاں کرے گا ؟
آپکی حمدو ثنا کے ساتھ تسبیح اور آپ کی تقدیس تو ہم کر ہی رہے ہیں ـ
فرمایا
میں جانتا ہوں جو کچھ تم نہیں جانتے
اس کے بعد اللہ نے آدمؑ کو ساری چیزوں کے نام سکھائے
پھر انہیں فرشتوں کے سامنے پیش کیا
اور
فرمایا
اگر تمہارا خیال صحیح ہے (کہ کسی خلیفہ کے تقرر سے انتظام بگڑ جائے گا )
تو
ذرا ان چیزوں کے نام بتاؤ
انہوں نے عرض کیا
نقص سے پاک تو آپ ہی کی ذات ہے
ہم تو بس اتنا ہی علم رکھتے ہیں جتنا آپ نے ہم کو دے دیا ہےـ
حقیقت میں سب کچھ جاننے اور سمجھنے والا آپ کے سوا کوئی نہیں
پھر اللہ نے آدمؑ سے کہا
تم انہیں اِن چیزوں کے نام بتاؤ
جب اس نے ان کو اُن سب کے نام بتا دیے تو اللہ نے فرمایا
میں نے تم سے کہا ناں تھا
کہ
میں آسمانوں اور زمین کی وہ ساری حقیقتیں جانتا ہوں جو تم سے مخفی ہیں ـ
جو کچھ تم ظاہر کرتے ہو وہ بھی مجھے معلوم ہے
اور جو کچھ تم چھپاتے ہو اسے بھی میں جانتا ہوں
پھر جب ہم نے فرشتوں کو حکم دیا
کہ
آدم کے آگے جھک جاؤ
تو
سب جھک گئے
مگر ابلیس نے انکار کیا
وہ اپنی بڑائی کے گھمنڈ میں پڑ گیا
اور
نافرمانوں میں شامل ہوگیا
پھر ہم نے آدم سے کہا
کہ
تم اور تمہاری بیوی دونوں جنت میں رہو
اور
یہاں با فراغت جو چاہو کھاؤ
مگر اس درخت کا رخ نہ کرنا
ورنہ ظالموں میں شمار ہو گے
آخر کار
شیطان نے ان دونوں کو اُس درخت کی ترغیب دے کر ہمارے حکم کی پیروی سے ہٹا دیا ـ
اور
انہیں اُس حالت سے نکلوا کر چھوڑا جس میں وہ تھے ـ
ہم نے حکم دیا کہ اب تم سب یہاں سے اتر جاؤ
تم ایک دوسرے کے دشمن ہو
اور
تمہیں ایک خاص وقت تک زمین میں ٹھہرنا اور وہیں گزر بسر کرنا ہے
اُس وقت آدم ؑ نے اپنے رب سے چند کلمات سیکھ کر توبہ کی
جس کو اس کے رب نے قبول کر لیا
کیونکہ وہ بڑا معاف کرنے والا اور رحم فرمانے والا ہے
ہم نے کہا
کہ
تم سب یہاں سے اتر جاؤ
پھر جو میری طرف سے کوئی ہدایت تمہارے پاس پہنچے
تو جو لوگ میری اس ہدایت کی پیروی کریں گے
اُن کیلیۓ کسی خوف اور رنج کا موقعہ نہ ہوگا
اور جو اس کو قبول کرنے سے انکار کریں گے
اور
ہماری آیات کو جھٹلائیں گے وہ آگ میں جانے والے ہیں
جہاں وہ ہمیشہ رہیں گے
Shah Bano Mir
تحریر : شاہ بانو میر
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com