کراچی (پ ر) رمضان کی آمد کے ساتھ ہی قرآن مرکز ضلع وسطی کے تحت ہونے والی باترجمہ تراویح و مختصر تفسیر کا آغاز شادیانہ میرج لان کریم آباد ایف بی ایریا میں ہو گیا ہے۔ ممتاز مدرس سید حسین احمد مدنی نے سورئہ بقرہ کی 19 ویں رکوع کی تفسیر بیان کرتے ہوئے کہا کہ قرآن ہر شک سے بالاتر کتاب ہے۔
اس سے ہدایت وہ لوگ پاتے ہیں جو ہر شک سے نکل کر اس پر ایمان لاتے ہیں، ہمیشہ جب انسانوں نے انسانوں کو اپنا غلام بننے پر مجبور کیا تو ان کو موت اور تنگی رسک کا خوف دلایا مگر قرآن انسانوں کو موت اور تنگی رسک کے خوف سے نجات دلاتا ہے جس کے بعد ایسا فرد اور ایسی جماعت جس نے قرآن کو اپنا رہنما بنایا ہو ناقابل تسخیر ہو جاتے ہیں اور ایسا گروہ بنتے ہیں کہ وقت کے فرعونوں کے تخت الٹ دیتے ہیں۔
انہوں نے مزید سورہ بقرہ کی روشنی میں بتایا کہ یہودی و نصاریٰ کبھی ہمارے دوست نہیں ہوسکتے اور آج ہم نے قرآن سے روگردانی کرکے ان کو اپنا دوست سمجھ لیا ہے، جس کی سبب آج مسلمان ذلت کے راستے پر چل نکلے ہیں، یہ ذلت اور رسوائی قرآن پر عمل کرکے ہی دور ہو سکتی ہے۔
سید انوار احمد سیکریٹر ی اطلاعات جماعت اسلامی، وسطی 0345-2385320