قرآن شرچشمہ ہدایت ہے اس پر عمل کرکے اللہ اور اسکے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشنودی اور زندگی بہتر انداز میں گزار ا جاسکتا ہے ۔حاجی حنیف طیب

Al Mustafa Turst

Al Mustafa Turst

کراچی (اسٹاف رپورٹر) المصطفی ٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی حاجی حنیف طیب نے کہاکہ قرآن ہمارے لئے ہدایت کا سر چشمہ ہے قرآن پر عمل کرکے ہم اللہ اوراس کے رسول ۖ کی خوشنودی اور اپنی زندگی کو بہتر انداز میں گزار سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ فیصل کالونی میں مسجد کوثر کے زیر اہتمام ختم قرآن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں حافظ صاحبان اور قرآنی تعلیم حاصل کونے والے طالب علموں میں تحائف تقسیم کئے گئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی حنیف طیب نے کہاکہ خدمت انسانیت میں مصروف لوگوں کا شمار اللہ کے نیک بندوں میں ہوتا ہے انہوں نے کہاکہ الحمد اللہ المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ ملک بھر میں غریب اور مفلوک الحال لوگوں کی خدمت میں پیش پیش ہے المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ پیدائش سے موت تک تمام شعبوں میں خدمات انجام دے رہی ہے۔

اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ بہت جلد المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے تحت بزرگوں کے لئے ہوم سینٹر بھی تیار کیا جائے گا تقریب میں راشد علی قادری،علامہ احمر قادری،نسیم رضا،قدیر شریف ،شاہین رضاسمیت تمام مکاتب فکر کے علماء اکرام نے شرکت کی اس موقع پر تقریب میںضرب عضب کی کامیابی ،پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے اور فلسطینی مسلمانوں کی مظالم سے آزادی اور سربراہ اہلسنت شاہ تراب الحق قادری کی صحت یابی اور درازی عمر کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔