ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) قرآن و سنت پر عمل پیرا ہو کر ہم دنیا و آخرت میں سرخرو ہو سکتے ہیں، اللہ تعالیٰ ہمیں ایمان کی حالت میں موت عطا کرے، سادات خاندان سے تعلق رکھنے والے سید مقصود علی ماہ رمضان میں جمعة الوواع کے عظیم دن اس دنیا جہان سے رخصت ہوئے۔
اللہ تعالیٰ انکا اگلا جہان اچھا کرے اور بلند درجات عطا کرے، اپنے پیاروں کی مغفرت کے لئے دعائیہ تقاریب کا انعقاد اللہ تعالیٰ کے نذدیک احسن عمل ہے، ان خیالات کا اظہار پیر طریقت حضرت علامہ پیر سید مبارک شاہ خطیب جامع مسجد بیرئیر نمبر دو واہ کینٹ نے سید مقصود علی مرحوم کے ایصال ثواب کے سلسلے میں انکے فرزند سید ناصر علی کی رہائش گاہ فور جی واہ کینٹ میں منعقدہ رسم چہلم کی تقریب سے حاضرین محفل سے اپنے خطاب کے دوران کیا۔
تقریب کی صدارت پیر غلام مصطفیٰ شاہ کر رہے تھے جبکہ نظامت کے فرائض حافظ ساجد نے ادا کئے، رسم چہلم کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں سید شاہد علی، زاہد قریشی، محمد نعیم، محمد سلیم،شائق الحسن، فرحت، سید عمیر علی، ڈاکٹر صابر، عابد علی، محمد حسین، مولانا عبدالقیوم، ثنا خوان عبدالوحید چشتی، سید افتخار علی ، انجینئیر سید فرحان علی، انجینئیر فرحان قریشی، صابر حسین، محمد یاسین، محمد ریحان، ارسلان احمد، محمد رضوان کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ شریک تھے۔
تقریب کے اختتام پر شرکاء کے لئے طعام کا بندوبست کیا گیا تھا، قبل ازیں قرآن خوانی اور ثنا خوانی کا سلسلہ جاری رہا، صدر تقریب پیر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے اختتامی دعا کرائی۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038