لاہور : ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے تحریک صراط مستقیم پاکستان کے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کی بعض اخبارات میں چھپنے والی خبر کو بے بنیاد کو قرار دیا اور کہا کہ ہمارا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک صراط مستقیم قرآن و سنت کے پیغام کے ذریعے قوم کی فکری رہنمائی کا فریضہ سر انجام دے رہی ہے۔
ہم روحانی اقدار کے فروغ اور عقیدہ و عمل کی درستگی، اصلاح معاملات اور اصلاح نظام کے لئے دینی تعلیمات کا اہتمام کر رہے ہیں۔ اور انشاء اللہ یہ فریضہ سر انجام دیتے رہیں گے۔