قران کریم قیامت تک انسانوں کے لئے ہدایت کا سرچشمہ ہے ۔ حاجی حنیف طیب

Haji Hanif Tayyab

Haji Hanif Tayyab

کراچی: المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام شاہ فیصل ٹائون میں سالانہ ختم القران کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے سرپرست اعلیٰ حاجی حنیف طیب نے کہا کہ قران کریم قیامت تک انسانوں کے لئے ہدایت کا سرچشمہ ہے ،مسلمان نبی کریم ۖ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر حضور کی سیرت خصوصاً انسانیت کی خدمت کے لئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

تقریب سے گلوبل اسلامک مشن آمریکہ کے سربراہ علامہ مسعود احمد اشرفی علامہ نسیم احمد صدیقی نے اپنے خطاب میں زور دیا کہ مسلمان قران کریم کی تعلیمات پرعمل کریں اور اسے مضبوطی سے تھام لیںتاکہ دنیاوی خصارے سے بچا جاسکے اور حضور ۖ کی سرت مبارکہ پر عمل کرتے ہوئے اپنی زندگی کو گزار سکیں تقریب میں الیاس میمن ،محمد عبدالقدیر شریف ،ریاض احمد تبسم ،سروس مصطفوئی ،سید مسعود حسین ،مخدوم فاروقی ،عمان احمد ،جاوید انصاری و دیگر معززین شہر علماء کرام اور عوام کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔