قرآن مجید سمندر ہے جس میں علم و عمل کے خزانے موجود ہیں۔علامہ قاری محمد اشفاق
Posted on May 7, 2014 By Nasir Mehmood سٹی نیوز
کروڑ لعل عیسن: قرآن مجید سمندر ہے جس میں علم و عمل کے خزانے موجود ہیں۔ قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی لاریب کتاب ہے جو کہ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قلب اطہر پر نازل ہوئی۔ جس میں قیامت تک زندگی گزارنے کے اصول اور احکام موجود ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اہلسنت کے ڈویژنل نائب صدر علامہ قاری محمد اشفاق سعیدی گولڑوی نے گزشتہ روز جامعہ سعیدیہ میں دورہ تجوید و قرأت کے اساتذہ اور طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر جماعت اہلسنت کے ضلعی صدر سید غوث محمد شاہ گیلانی پیر آف چھتر شریف بھی موجود تھے۔ قاری محمد اشفاق سعیدی گولڑوی نے کہا کہ اہل علم جانتے ہیں کہ قرآن مجید میں کس قدر فصاحت و بلاغت موجود ہے۔ یہود و نصاریٰ آج قرآن مجید کے مقابلہ میں کوئی کتاب یا جواب تلاش نہیں کر سکے۔ قرآن مجید ایسا سمندر ہے جس میں علم و عمل کے خزانے موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علمائے کرام پر خصوصی ذمہ داری ہے کہ وہ خود بھی اور لوگوں کو قرآن مجید کے احکامات واضح کریں۔ اور اپنا کردار ایسا رکھیں کہ مقتدی اور شہری عمل کو دیکھ کر متاثر ہوں۔ اس موقع پر قاری اشفاق سعیدی نے نماز کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ سلسلہ تجوید قرأت 6 جون تک جاری رہے گا۔ 6 جون صبح 10 بجے جلسہ دستار فضیلت و عرس مبارک محسن اہلسنت ، فخرالعلماء حافظ سعید احمد قادری کے موقع پر طلباء میں اسناد تقسیم کی جائیں گی۔
by Nasir Mehmood
Chief Editor at GeoURDU.com & Graphiste, Programmeur Informatique. L'auto-entrepreneur journaliste.