لاہور (جیوڈیسک) حریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان عہدہ بچانے نکلے تھے لیکن پارٹی رکنیت بھی معطل کرا بیٹھے۔ قرآن مجید پر حلف کی ویڈیو جاری کرنا مہنگا پڑ گیا۔
فیاض الحسن چوہان کو توقع تھی کہ ان کا ویڈیو بیان دیکھ کر کپتان انہیں فٹا فٹ اپنے پاس بلا لیں گے۔ شاید اسی جوش میں انہوں نے اپنے ازدواجی رشتے کو بھی داؤ پر لگا دیا لیکن الٹی ہو گئی سب تدبیریں۔ کپتان کا بلاوا تو نہ آیا الٹا عہدے کے بعد پارٹی رکنیت سے معطلی کا پروانہ جاری ہو گیا ۔