لاہور: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر احسن نقوی نے مرکزی سیکرٹری میں اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قرآنی تعلیم کو نصاب کا لازمی حصہ قرار دینا خوش آئند ہے۔
احسن نقوی کا کہنا تھا کہ بحیثیت مسلمان قرآنی تعلیم حاصل کرنا ہمارا اولین فرض ہے وزارت تعلیم کا یہ قدم نہایت احسن ہے تاہم اس فیصلہ پر جلد عمل درآمد کی ضرورت ہے۔
سینئر نائب صدر نے کہا کہ اول کلاس سے دسویں کلاس تک ہر جماعت کے روزانہ پندرہ منٹ قرآن کی تعلیم کے لئے مختص کرنا ایک بہترین و مدبرانہ فیصلہ ہے حکومت اپنے اعلان کردہ فیصلہ پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنائے۔