کراچی :ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن کے ہمراہ شاہ فیصل زون میں پودا لگا کر بلدیہ کورنگی کے تحت صاف ستھرے سرسبز مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہاکہ عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی میں صفائی وستھرائی کے نظام کو بہتر اور سرسبز ماحول کو فروغ دیکر صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنایا جائیگا۔
قرة العین میمن نے عوام سے اپیل کی پولتھن بیگز کا استعمال کم سے کم کریں اور استعمال شدہ بیگز اور کوڑا کرکٹ اور کچرے کو بلدیہ کورنگی کی جانب سے مقرر کردہ کچرا دان میں ڈالیں تاکہ باہمی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کو صاف ستھرا بنا یا جاسکے۔
انہوں نے محکمہ پارکس کو ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر سرسبز ماحول کو فروغ دیا جائے اور عوامی تعاون کے ذریعے پودے اور درخت لگا ئے جائیں اور اس کی آبیاری اور حفاظت کو بھی یقینی بنا ئی جائے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے محکمہ ہیلتھ سروسز اور پارکس کو ہدایت کی کہ ضلع کورنگی کی حدود میں صفائی وستھرائی کے حوالے سے عوامی شکایات کے فوری ازالے کو یقینی اور عملہ صفائی کی حاضری کو یقینی بنا کر گلیوں اور محلوں کی سطح پر صفائی وستھرائی کے انتظامات کو مستقل بنیادوں پر بہتر بنایا جائے۔
محکمہ پارک کے افسران کو ہدایت کی کہ ضلع کورنگی کی تمام اہم شاہراہوں کے سنٹرل آئی لینڈ ،شاہراہوں کے اطراف گرین بیلٹس کو سرسبز بنا نے کے حوالے سے موثر اقدامات کئے جائیں اس موقع پر میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے کہاکہ ضلع کورنگی میں صفائی وستھرائی اور سرسبز ماحول کے فروغ کے حوالے سے جاری مہم کو کامیاب بنا کر صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا نے میں عوام بلدیہ کورنگی سے تعاون کریں اس موقع پر میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ کوڑا کرکٹ کچرا اور بلڈنگ میٹریل شاہراہوں اور گلیوںمیں پھیلا نے والوں کے خلاف میونسپل قوانین پر عمل درآمد کرتے ہوئے کاروائی کرکے عوام کو مسائل سے چھٹکار دلا یا جائے۔