کراچی : ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے کہاکہ ہے ضلع کورنگی میں علاقائی ترقی کے ساتھ صاف ستھرا اور صحت مند ماحول کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے محکمہ ہیلتھ سروسز کو ہدایت کی ہے کہ ضلع کورنگی کے ہر محلے اور گلی میں صفائی وستھرائی کے نظام کو بہتر بنا یا جائے ،کچرا کنڈیوں سے کچرے کی محفوظ طریقے سے منتقلی کو یقینی بنا نے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ کچرا کنڈیوں سے کچرا روزانہ کی بنیاد پر منتقلی کو یقینی بنا یا جائے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے ضلع کورنگی میں قائم گوٹھوں میں صفائی وستھرائی اور بلدیاتی انتظامات کے حوالے سے جاری خصوصی مہم کے معائنے کے لئے شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زونز کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بلدیہ کورنگی رفیق شیخ اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ایڈمنسٹریٹر قرة العین میمن نے کہاکہ ضلع کورنگی کی حدود میں قائم تمام گوٹھوں کو بنیادی سہولیات سے آراستہ کیا جائے گوٹھوں میں صفائی وستھرائی اور روشنی کے انتظامات کی بہتری کے ساتھ دیگر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے ۔اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے ضلع کورنگی میں صفائی وستھرائی کے حوالے جاری انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ شاہراہوں اور گلیوں و محلوں میں صفائی وستھرائی کے عمل کو مستقل بنیادوں پر بہتر بنا نے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں۔
انہوں نے محکمہ ہیلتھ سروسز کو ہدایت کی کہ ضلع کورنگی کی حدود میں کوڑا کرکٹ پھیلانے ،کچرے کو آگ لگا نے جیسے اقدام پر عائد پابندی پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے تاکہ علاقائی سطح پر قدرتی ماحول کو آلودہ ہونے سے بچا یا اور صحت مند ماحول کا قیا م یقینی بنا یا جاسکے دورے کے موقع پر شاہ فیصل زون کے مختلف گوٹھوں کے مکینوں نے گوٹھ میں صفائی وستھرائی اور بلدیاتی انتظامات کے حوالے سے اقدامات پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن کا سے اظہار تشکرکرتے ہوئے بنیادی مسائل کی فراہمی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔