کراچی : ایدمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن کی خصوصی ہدایت پر شاہ فیصل زون کے گوٹھوں میں صفائی وستھرائی کے حوالے سے خصوصی مہم کا آغاز کردیا ،مہم کے پہلے روز جمعہ گوٹھ اور اطراف کی آبادیوں سے سینکڑوں ٹن کچرا ،ملبہ اور مٹی کے ڈھیروں کو ٹھکانے لگا دیا گیا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے کہا ہے کہ ضلع کورنگی کے ہر محلے اور گلی کے ساتھ گوٹھوں میں صفائی وستھرائی کے ساتھ بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا۔
افسران و ملازمین کو ہدایت کی کہ گوٹھوں میں بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات تیز کئے جائیں گوٹھوں میں صفائی وستھرائی کے ساتھ روشنی کے انتظامات کی بہتری اور فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے انتظامات کی بہتری واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے باہمی تعاون کے ذریعے یقینی بنا ئی جائے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ضلع کورنگی کو صاف ستھرا رکھنے میں بلدیہ کورنگی سے تعاون کریں ۔جمعہ گوٹھ میں صفائی وستھرائی اور کچرا کنڈیوں کی صفائی کی نگرانی ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز اسلم پرویز نے اپنی نگرانی میں انجام دیا۔