کراچی (جیوڈیسک) چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس سجاد علی شاہ سے چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اویس علی شاہ کی بازیابی سے متعلق بات چیت کی۔
اس موقع پر رضا ربانی نے کہا اس کڑے وقت میں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ اویس علی شاہ کی بازیابی سے متعلق اقدامات کئے جا رہے ہیں، بہت جلد اویس علی شاہ کو بازیاب کرالیا جائے گا۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کئی اہم مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، بہت جلد ملزمان قانون کی گرفت میں ہوں گے۔