خرگوش کے وائرس سے بلڈ کینسر کے علاج میں پیشرفت

Rabbit

Rabbit

خون کے کینسر کی عام قسم ملٹی پل مائیلوما (ایم ایم) کے علاج کی ایک اُمید ایک بھولے بھالے جانور خرگوش سے پیدا ہوئی ہے ۔ خاص طور پر صرف اسی جانور میں پائے جانیوالے ایک وائرس مائی کسوما (ایم وائی ایکس ڈبلیو) سے بلڈ کینسر کے علاج کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

ملٹی پل مائیلوما کو ہڈیوں کے گودے کا کینسر بھی کہا جاتا ہے جس کا علاج بہت مشکل ہوتا ہے لیکن خرگوشوں میں پایا جانیوالا ایک وائرس مائی کسوما مختلف جانوروں میں قدرتی دفاعی نظام (امنیاتی نظام) کو مضبوط کرتا ہے ۔ اس سے ان میں سرطانی رسولیوں کو تباہ کرنے کی قوت پیدا ہوتی ہے۔

ملٹی پل مائیلوما خون کے سرطان کی دوسری مشکل ترین قسم ہے جو نہ صرف مہلک ہے بلکہ بار بار حملہ آور ہوتا ہے ۔ یہاں تک کہ جدید ترین سٹیم سیل طریقہ علاج سے بھی تمام کینسر زدہ خلیات ختم نہیں ہوپاتے۔

سائنسدانوں نے ایم وائی ایکس وی کو چوہوں پر آزمایا تو انکشاف ہوا کہ اس سے دو تہائی یعنی 66 فیصد چوہوں کی سرطانی رسولیاں ختم ہوگئیں جبکہ 25 فیصد چوہوں میں یہ مرض مکمل طور پر ختم ہوگیا۔