ربیع سیزن کے دوران گندم کی کاشت کے رقبے میں اضافہ

Wheat

Wheat

رواں ربیع سیزن کے دوران چھیا سٹ لاکھ اٹھاسی ہزار دو سو ہیکٹر رقبہ پر گندم کاشت کی گئی جو گذشتہ سال کے مقابلہ میں صفر اعشاریہ چار چار فیصد زائد ہے۔ ایگریکلچر پالیسی انسٹیٹیوٹ کے مطابق گذشتہ سال چھیا سی لاکھ تہتر ہزار سات سو ہیکٹر رقبہ پر گندم کاشت کی گئی تھی۔

وفاقی حکومت کی طرف سے گندم کی امدادی قیمت میں اضافہ سے کسانوں کی حوصلہ افزائی ہوئی اور گندم کے زیر کاشت رقبہ میں نمایاں اضافہ ہوا۔ رواں سیزن کے دوران کھاد، بیج اور دیگر زرعی مداخل کی دستیابی کو یقینی بنائے جانے سے گندم کے زیر کاشت رقبہ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

رواں سیزن کے دوران صوبہ پنجاب میں گندم کاشت کا رقبہ صفر اعشاریہ آٹھ چار فیصد زائد رہاجب کہ، صوبہ سندھ میں صفر اعشاریہ نو چار فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ اگر موسمی اور دیگر حالات بدستور رہے تو رواں سیزن کے دوران دو کروڑ چالیس لاکھ ٹن گندم کی پیداوار حاصل ہونے کے امکانات روشن ہیں۔