تلہ گنگ (ملک عامر نواز سے) 12 ربیع الاول کے دن شہر کی صفائی کا خصوصی اہتمام کیا جائے اور تمام حکومتی عمارات پر چراغاں کے انتظام کے ساتھ ساتھ سرکاری اداروں میں میلاد کی محافل کا بھی اہتمام کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق صدر سنی تحریک تلہ گنگ ملک محمد صدیق احمد گنگ نے تلہ گنگ نیوز کی ٹیم سے بات چیت کر تے ہو ئے کہا کہ 12 ربیع الاول کے دن شہر کی صفائی کا خصوصی اہتمام کیا جا ئے ۔ اور تمام حکومتی عمارات پر چراغاں کا انتظام کیا جا ئے۔ مزید انہوں نے کہا کہ پہلے کی طرح اس مر تبہ بھی جشن عید میلاد النبی ۖ پو رے شایان شان طریقے سے منا یا جا ئے گا۔