لاہور: اُمید ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین اور مرکزی جماعت اہلسنت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات صاحبزادہ نعمان قادر مصطفائی نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر اُمید ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام ملک بھر میں حضور نبی رحمت ۖ کی ولادت با سعادت 12 کے دن ربیع الاول کو شایان شان طریقے سے منایا جائے گا اور رسول رحمت ۖ کے پیغام ِ امن کو گلی گلی ، گھر گھر عام کیا جائے گا تاکہ ملک سے دہشت گردی کی نحوست کا خاتمہ ہو اس بات کا فیصلہ گزشتہ رو ز اُمید ویلفیئر ٹرسٹ کی مرکزی شوریٰ سے خطاب کرتے ہوئے کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلہ میں مرکزی تقریب مورخہ 4جنوری بروز اتوار بوقت صبح 6بجے جامع مسجد مدینہ مہر پورہ متصل اعوان ٹائون لاہور میں زیر نگرانی چوہدری وحید احمد کمبوہ منعقد ہو گی تقریب میں رسول ِ رحمت ۖ کی عمر مبارک کی مناسبت سے 63پائونڈ کا کیک بھی کاٹا جائے گا۔
جو بے اولاد مرد و خواتین میں تقسیم کیا جائے گا تقریب سے خصوصی خطاب السنہ فائونڈیشن کے چیئرمین علامہ پیر محمد اسلم شہزاد قادری فر مائیں گے جبکہ مہمان خصوصی خورشید ویلفیئر فائونڈیشن کے چیئر مین سید احسان احمد گیلانی ہوں گے اور ملک و قوم کی بہتری اور امن و امان کے لیے خصوصی دُعا بھی کی جائے گی۔