اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان میں ربیع الاول سن 1441 ہجری کا چاند نظر آگیا جس کے بعد 12 ربیع الاول 10 نومبر بروز اتوار کو ہو گی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ ربیع الاول کا چاند نظر آ گیا ہے۔ یکم ربیع الاول 30 اکتوبر اور 12 ربیع الاول اتوار 10 نومبر کو ہو گی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت کراچی میں ہوا۔
مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹیوں کےارکان سمیت محکمہ موسمیات کے حکام اجلاس میں شریک ہوئے۔
اس موقع پر ہری پور، مینگورہ سوات، راولپنڈی، اسلام آباد اور عمر کوٹ سمیت ملک کے دیگر حصوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں جس کے بعد اتفاق رائے سے چاند کی رویت کا اعلان کیا گیا۔
مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ یکم ربیع الاول 30 اکتوبر جبکہ 12 ربیع الاول اتوار 10 نومبر کو ہو گی۔