کراچی (جیوڈیسک) پولیس نے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل فون بند کرنے کے لئے سفارشات تیار کی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ کی زیر صدارت سیکورٹی کے لئے اہم اجلاس آج ہو رہا ہے جس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی، تینوں زونز کے ڈی آئی جیز، ڈی آئی جی ٹریفک، ڈی آئی جی سی آئی اے سمیت اعلیٰ افسر شرکت کریں گے۔
اجلاس میں بارہ ربیع الاول کو نکالے جانے والے جلوسوں اور اجتماعات کے لئے دی جانے والی سیکورٹی اور ٹریفک روٹس کو حتمی شکل دی جائے گی۔