اسلام آباد (نامہ نگار) الله تعالی نے قرآن مجید میں ارشاد فرمایا کہ ہم نےآپ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت العالمین بنا کر بھیجا ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم نے توحید اور امن کا درس دیا آج ہمیں امت مسلمہ ہونے کے ناطے حضور کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے حضور صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم کی ذات ہمارے لیے ایک عملی کردار ہے۔
آج ہم جس طرح ١٢ ربیع الاول کو اکھٹے ہوتے ہیں خوشی مناتے ہیں ہمیں چائیے کہ ہم ١٢ ربیع الاول کی طرح ہمیشہ اکھٹے رہے اپنی صفوں میں اتحادواتفاق پیدا کریں۔ ربیع الاول کے مہینے کی نسبت سے میں پاکستان کے حکمران طبقہ سے گزارش کرتا ہوں کہ خدارا پاکستان کے غریب طبقہ لوگوں پر رحم کرو ان کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرو۔
پاکستان میں تعلیمی انقلاب لانے کی کوشش کرو۔پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی جمہوریہ پاکستان بناؤ جب حقیقی معنوں میں اسلامی ریاست کا وجود آئے گا مسائل ہمیشہ کے لیےختم ہو جائیں گے۔