ڈیرہ اسماعیل خان (سید توقیر زیدی) یوم پاکستان کے موقع پرشکرپڑیاں پریڈ گراونڈ میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ اور پاکستان ایئرفورس کے خوبصور ت فضائی مظاہرے نے قومی جذبوں کو نئی جلا عطا کی ہے ۔ یوم پاکستان پریڈ دیکھ کرقومی جذبات کو نئی زندگی ملی سلامی کے چبوتر ے پر صدر مملکت، وزیر اعظم پاکستان اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی موجودگی میں افواج پاکستان کے تمام شعبوں کی نمائندگی اور اعلی کارکر دگی پر مبنی جرات و بہادری کے بے مثال مظاہرے اور قومی ثقافت کے رنگ ہمار ی پہچان ہیں۔
ان خیالات کا اظہار سیاسی و سماجی کارکن یوتھ کونسلر سیدسفیر حسین شاہ زیدی نے میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات میں کیا۔انہوں نے کہ پاکستان کے عوام کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے اورمسلح افواج نے جس طرح دفاع وطن کے تقاضے پورے کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نزارنہ پیش کیا وہ ایک روشن مثال اور ہمار ی قومی حمیت کا طرہ امتیازہے ۔انہوں نے کہاکہ 23 مارچ کے موقع پر وطن عزیزکا ہر فرد قومی اور ملی جذبے سے سر شار ہے اور افواج پاکستان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
سید سفیر حسین زیدی نے کہاکہ زندہ قومیں اپنے قومی دن اسی طرح جوش و جذبے کے ساتھ مناتی ہیں اور ہمیں اس موقع پر ملک کوترقی اور خوشحالی سے ہمکنار کرنے کے لئے اپنی بھرپور صلاحیتیں کام میں لانے کے عزم کا اعادہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی کشتی کو ترقی کی منزل پر لے جانے کے لیے زیادہ سے زیادہ علم پر توجہ دیں موجودہ نسل خوش قسمت ہے کہ اسے صرف آزادملک ہی نہیں۔
بلکہ ایٹمی پاکستان میں زندگی بسرکرنیکا موقع مل رہا ہے ۔بزرگوں نے ملک بنایا تو بچوں کو یہ ملک بچانا ہے ۔ طلباء کا علم ہی مستحکم پاکستان کی ضمانت ہے ۔طلباء کی سیاہی سے فصل بہار آتی ہے۔ طلباء علم کا قائدہ پڑھیں ملک کو بہت فائدہ ہو گا۔جس قوم کے پاس ذہین طلباء ہوں ، انہیں ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا۔جہالت ظلم ہے ،اورظُلمت دھشتگردی کو جم دیتی ہے ۔ ان لاکھوں مائوں کو سلام ، جنہوں نے اپنے لخت جگروں کی قر بانی دے کر ہمارے بچوں کو آزادی کی نعمت سے مالا مال کر دیا۔
ہمیں اپنی آزاد سانسوں پر لگا فرسودہ نظام کا پہرا ختم کرنے کیلیے اپنے فروعی اختلافات اور ذاتی مفادات کو فراموش کرکے عروسہ آزادی کا تحفظ کرنا ہو گا ۔مادر وطن کے سینے میں دشت گردی کی آگ لگانے والوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کرڈٹ جا نا ہو گا ۔اصل اور سچی آزادی اس وقت نصیب ہو گی ۔جب ہم غیروں کے خوف سے آ زاد ہو کر اللہ تعالی کا خوف پیدا کر لیں گے ۔پاکستان کا قیام ، خدا تعالی کا خصوصی انعام ہے۔
لہذا ضرورت اس امر کی ہے ، کہ ہم استحکام پاکستان کیلیے اپنی آوازوں اوردماغ کی سوچوں کو یکجا کر لیں ۔ اور کندھے سے کندھا ملا کردشت گردوں کی ہرسازش کو ناکام بنا دیں ۔پاکستان اس وقت ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے اور وہ وقت دور نہیں جب افواج پاکستان ملک سے انتہا پسند ی اور دہشت گردی کے عفریت کا مکمل خاتمہ کرکے پاکستان کے ہر گوشے میں دیرپا امن قائم کریں گی۔