نسل پرستی کے سچے واقعے پر مبنی ہالی ووڈ فلم "سپرمیسی" کا ٹریلر جاری

Super Macy

Super Macy

لاس اینجلس (جیوڈیسک) نسل پرستی کے سچے واقعے پر مبنی ہالی ووڈ ایکشن ڈرامہ فلم “سپرمیسی”کاپہلا ٹریلر جاری کردیا گیا،نسل پرستی کے سچے واقعے پر مبنی ہالی ووڈ ایکشن ڈرامہ فلم”سپرمیسی”کاپہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ڈیون ٹریلر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک نسل پرست جوڑے کے گرد گھومتی ہے جو ایک افریقی نژاد امریکی خاندان کومغوی بنا لیتے ہیں جسے چھڑانے کیلئے دوسری طرف کے نسل پرست کوششیں شروع کردیتے ہیں۔

فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے فنکاروں میں جوئے اینڈرسن، ڈینی گلوور، ایوان روس، ڈان اولیوری اور لالا روچن سمیت دیگر شامل ہیں۔

ایرک جے ایڈمز کی لکھی گئی کہانی پر مبنی یہ فلم آئندہ برس 30جنوری کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔