واشنگٹن (جیوڈیسک) ریاست فلوریڈا میں ایک صحافی کے سوال کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود پر نسل پرستی کے الزام کو مسترد کر دیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ نسل پرست نہیں ہیں اور اس حوالے سے وہ یقین دلاتے ہیں۔
اس سے قبل میڈیا نے ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک بیان جاری کیا تھا جس میں انہوں نے وائٹ ہاؤس میں ایک اجلاس کے دوران ہیٹی اور افریقہ کے مہاجرین کے بارے میں کہا تھا کہ ان کا تعلق ’’ادنیٰ ٰترین ممالک‘‘ سے ہے ۔ڈونلڈٹرمپ نے اس امر کی تردید کی کہ انہوں نے یہ الفاظ ادا کیے ہیں۔
اجلاس میں شریک قانون ساز شخصیات نے بھی باور کرایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ہیٹی اور افریقہ کے بارے میں نسل پرستی پر مبنی کوئی تبصرہ نہیں کیاتھا۔