حق پرست اراکین اسمبلی ک ملحقہ آبادیوں میں فراہمی و نکاسی آب کے عوامی مسائل پر تشویش کا اظہار
Posted on April 29, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز, کراچی
کراچی: حق پرست اراکین اسمبلی اقبال محمد علی خان ،ارتضیٰ فاروقی اور نشاط ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی ،گلستان جوہر اور اس سے ملحقہ آبادیوں میں فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے بڑھتے ہوئے عوامی مسائل پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو طلب کرلیا۔حق پرست اراکین اسمبلی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے درپیش عوامی شکایات کا ازالہ ممکن بنایا جائے انہوں نے کہاکہ ہر گھر میں پینے کے صاف پانی کی بلا تعطل فراہمی حق پرست قیادت کی اولین ترجیح ہے افسران و عملہ دیانت داری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے عوام کو مسائل سے چھٹکاری دلا ئیں اس موقع پر حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ افسران دفتروں میں بیٹھنے کے بجائے عوامی مسائل پر توجہ دیں اور اسے بروقت حل کریں۔
انہوں نے کہاکہ پینے کے پانی کی فراہمی میں تعطل اور کئی کئی روز تک پانی کی عدم فراہمی محکمانہ کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے انہوں نے افسران سے کہاکہ واٹر پمپنگ اسٹیشن کی مکمل نگرانی کی جائے اور فراہمی کی نظام الاوقات اسٹیشن پر آویزاں کیا جائے رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ لوڈشیڈنگ کے باعث پینے کے پانی کی علاقوں میں ترسیل کی رکاوٹ کو در کرنے کے لئے پمپنگ اسٹیشنوں پر نصب جرنیٹرز کو فعال کیا جائے انہوں نے کراچی الیکٹرک کے حکام سیبھی مطالبہ کیا کہ عوامی کاز کو مد نظر رکھتے ہوئے واٹر پمپنگ اسٹیشنوں کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے تاکہ عوام کو مسائل سے نجات دلا یا جاسکے حق پرست ارکین اسمبلی اقبال محمد علی خان ،ارتضیٰ فاروقی اور نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ ہم اپنے عوام کو مسائل سے دو چار نہیں ہونے دینگے ادارے باہمی تعاون کے ذریعے عوام کو مسائل سے نجات دلائیں اگر عوامی مسائل پر توجہ نہ دیا گیا اور فراہمی و نکاسی آب کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل نہ کئے گئے تو ہر فورم پر عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے آواز اٹھا یا جائے گا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com