حق پرست ایم پی اے ارتضیٰ فاروقی کے فنڈز سے طارق بن زیاد سوسائٹی میں نئے اسٹریٹ لائٹس نصب

کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی ارتضیٰ فاروقی نے کہا ہے کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین پر عوام کے غیر متزلزل اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچنے دینگے ہر شعبے میں عوام کو سہولیات کی فراہمی اور مسائل سے پاک ماحول کا قیام یقینی بنا ئیں گے قائد تحریک کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے محدود وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے حلقہ انتخاب کے وسیع آبادی میں اپنے ترقیاتی فنڈز سے عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کے لئے فراہمی ونکاسی آب ،سڑکوں کی درستگی اور روشنی کی بحالی کے حوالے سے ترقیاتی منصوبوں پر کام کی انجام دہی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار حق پرست ایم پی اے ارتضیٰ فاروقی نے اپنے ترقیاتی فنڈز سے صوبائی حلقہ PS-119کے علاقے طارق بن یاد سوسائٹی اور ملحقہ آبادیوں میں عوام کے درینہ مسائل روشنی کے انتظامات کی بحالی کے لئے نئے اسٹریٹ لائٹس نصب کرنے کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر عوام نے دیرینہ مسئلہ کے حل پر حق پرست قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے قائد تحریک محترم الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا جن کی ہدایت پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی ارتضیٰ فاروقی نے اسٹریٹ لائٹس نصب کر اکر عوام کو مسائل سے نجات دلا دیا اس موقع پرحق پرست رکن صوبائی اسمبلی ارتضیٰ فاروقی نے نے کہاکہ حق پرست قیادت شہر کی ترقی اور عوامی خوشحالی پر یقین رکھتی ہے۔

قائد تحریک محترم الطاف حسین کی ہدایت اور فکر و فلسفہ پر عمل کرتے ہوئے عوام کو بنیادی سہولیات اُن کی دہلیز تک پہنچا نے کے ساتھ ساتھ شہر کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرریے ہیں اور انشا اللہ عوام کے تعاون سے قائد تحریک محترم الطاف حسین کی قیادت میں عوامی خوشحالی کو بھی یقینی بنائیں گے۔

MPA Irtaza Farooqui

MPA Irtaza Farooqui