اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے سیکریٹری اطلاعات کو ہدایت کی ہے کہ ریڈیو پاکستان میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔
خط میں مبینہ بے ضابطگیوں کے بارے میں ٹی وی ٹاک شو اور اخبار کے آرٹیکل کا حوالہ دیا گیا ہے، جن میں کہا گیا ہے ریڈیو پاکستان کے مارکیٹنگ حقوق غلط طریقے سے ایک کمپنی کو دیئے گئے۔
سرکاری اور نجی شعبے کے اشتراک سے ریڈیو پاکستان لاہور اسٹیشن کی سالگرہ کے انعقاد پر بھی سوال اٹھائے گئے ہیں۔