ممبئی (جیوڈیسک) انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے سپر سٹار شاہ رخ خان کی فلم رئیس نے ریلیز کے دوسرے دن 26 کروڑ سے زائد کی کمائی ہے جس کے بعد وہ بھارتی یوم جمہوریہ کے دن سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔
اس سے پہلے یہ اعزاز سلمان خان کی فلم جے ہو کے نام تھا جس نے 25 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔ باکس آفس پر رئیس کے ساتھ ریلیز ہونے والی فلم قابل بھی تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔
ریلیز کے دوسرے دن فلم نے 18.67 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ قابل نے ریلیز کے پہلے دن تقریباً 10 کروڑ روپے کے کمائی کی تھی جبکہ رئیس نے 20.42 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔ دونوں ہی فلمیں باکس آفس پر اچھا کاروبار کر رہی ہیں۔