میڈرڈ (جیوڈیسک) برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے نے دفاعی چیمپئن رافیل نڈال کو کلے کورٹ پر اپ شکست دے کر میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
سپین کے شہر میڈرڈ میں جاری اے ٹی پی ایونٹ کے فائنل میں عالمی نمبر چار رافیل نڈال اور ٹورنامنٹ کے سیکنڈ سیڈ اینڈی مرے آمنے سامنے ہوئے۔ ایونٹ کے اس فیصلہ کن میچ میں برطانوی سٹار نے کلے کورٹ کے ”بادشاہ ” رافیل نڈال کو چھ تین چھ دو سے آؤٹ کلاس کرتے ہوئے ٹائٹل پر قبضہ جمایا۔
اینڈی مرے کی یہ رافیل نڈال سے ہونے والے آخری چھ مقابلوں میں پہلی جیت ہے ۔ اس شاندار فتح کے ساتھ برطانوی ٹینس سٹار نے اپنے کیرئیر میں ماسٹر ٹائٹلز کی تعداد 10 جبکہ مجموعی طور پر 33 ٹائٹلز اپنے نام کر لئے ہیں۔