رافیل نڈال اور ڈیوڈ فیرر نے ریو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے رائونڈ میں جگہ بنا لی

Rafael Nada

Rafael Nada

برازیل (جیوڈیسک) دفاعی چیمپئن رافیل نڈال اور ڈیوڈ فیرر نے ریو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔ برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں جاری اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ کے میچز کھیلے گئے، عالمی نمبر تین رافیل نڈال کا سامنا میزبان ملک کے تھوماس بلیسی سے ہوا، سپینش سٹار رافیل نڈال نے برازیلین حریف بلیسی کو سٹریٹ سیٹس میں چھ چار اور چھ ایک سے شکست دی۔

مینز سنگلز کے پہلے راؤنڈ ہی میں سپین کے ڈیوڈ فیرر اپنے ہم وطن اور ٹورنامنٹ کے کوالیفائر ڈینئل گیمینو ٹریور کے مدمقابل ہوئے، فیرر نے ڈیڑھ گھنٹے کے یکطرفہ مقابلے میں ڈینیل کو آؤٹ کلاس کیا۔ ڈیوڈ فیرر کو چھ چار اور چھ تین سے مات دی۔