میامی (جیوڈیسک) اے ٹی پی سنگلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل مرحلے میں اسپینش سٹار کھلاڑی رافیل نڈال کینیڈا کے Milos Raonic کے خلاف ان ایکشن ہوئے۔ 2 گھنٹے 35 منٹ اور 37 سیکنڈ کے طویل مقابلے کے بعد ورلڈ نمبر ون رافیل نڈال نے حریف کھلاڑی کو چار چھ چھ دو اور چھ چار سے شکست دی۔
کوارٹر فائنل مرحلے کے ایک اور میچ میں جمہوریہ چیک کے Tomas Berdych نے یوکرائن کے Alexandr Dolgopolov کو چھ چار سات چھ سے زیر کیا۔
دوسری جانب خواتین ایونٹ میں عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نے روس کی اسٹار پلیئر Maria Sharapova کو شاندار کھیل کر بعد شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ امریکن کھلاڑی کی فتح کا اسکور چھ چار چھ تین رہا۔